جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع لے لی

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کرلی۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست پر سماعت کی اور دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی۔

سابق رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے 7 سال بعد راہیں جدا کر لی ہیں اور سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔عدالت نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور بچے کے اخراجات سے متعلق سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

دعا بھٹو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے اخراجات ادا نہیں کررہے تھے لہذا ان کے ساتھ میں مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی اور حلیم عادل میرے بیٹے کو بھی کسی قسم کے اخراجات ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 7 سال قبل شادی کی تھی جبکہ دعا بھٹو نے 2022 میں حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…