ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

آئین کی حکمرانی ہو گی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، علی محمد خان

datetime 7  ستمبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی ہو گی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین کی حکمرانی ہو گی تو سب کے لیے قانون برابر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوابی کا جلسہ تاریخی تھا، کل کے پی، پنجاب، جی بی اور سندھ سے قافلے جلسے میں شرکت کیلئے نکل چکے۔

علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا (آج) اتوارکا جلسہ پْرامن ہو گا، پْرامن رہنا ہے، کسی کے اشتعال میں نہیں آنا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ملک کے دفاع کی خاطر ہمارا ہر ووٹر اور سپورٹر فرنٹ لائن کا سپاہی ہے، فوج کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارا سیاسی اختلاف اصولی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، عام انتخابات میں ڈاکا ڈالا گیا، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، 8 فروری کو ملک کے بچوں کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…