پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنگِ ستمبر کے موقع پر جذبہ قومی یکجہتی سرمایہ افتخار ہے: آرمی چیف

datetime 6  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن تاریخ میں یومِ دفاعِ وطن کے نام سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آج کے دن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگِ ستمبر کے موقع پر قومی یک جہتی کا جذبہ ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی اتحاد و یک جہتی کے جذبے سے سر شار افواج سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہیں، معرکہ ستمبر میں افواج کا جرأت و بہادری کا مظاہر ہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے مقدم ہیں، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمے داری بطریقِ احسن انجام دینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمان، تقویٰ اور جہادِ فی سبیل اللّٰہ دشمنوں سے نمٹنے کے لیے ہمارا بڑا ہتھیار ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سے افواج نے قابو کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے آج پاکستان محفوظ ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، ملک دشمن عناصر، غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور خوش حالی کے عزم کے ساتھ عہد کریں کہ ہم متحد رہیں گے، عہد کریں کہ اختلافات بھلا کر مثالی یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے، جب تک ہم متحد رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…