ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

روپوش مراد سعید کا وزیراعلیٰ کے پی سمیت دیگر قیادت سے رابطوں کا انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)9 مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سیرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں جن میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد دیگر رہنما سابق وفاقی وزیر سے رابطے میں ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ روپوش مرادسعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانیکی تحریک شروع کی جب کہ مرادسعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے اور مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 9 مئی کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ تاحال روپوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…