ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کیلئے پنجاب یا وفاق کی اجازت کی ضرورت نہیں،رانا ثناء اللہ

datetime 31  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کیلئے پنجاب یا وفاقی حکومت کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی واقعات سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک مجھے نہیں لگتا کہ انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے گی۔اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی ا?ئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، بانی پی ٹی ا?ئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…