منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”ہمت کارڈ” ایم او یو پر دستخط،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا 15ـستمبر سے ادائیگی شروع کرنے کا حکم

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں،سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کئے گئے۔ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے ۔

بنک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے۔مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے۔ مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چئیر مین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ اور دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…