بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایک بیٹی کو قتل، دوسری کو زخمی کر کے باپ فرار

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (این این آئی)چکوال میں شقی القلب باپ ایک بیٹی کو قتل اور دوسری کو زخمی کر کے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چکوال کے علاقے بھون کلر کہار میں پیش آیا جہاں سنگدل باپ نے اپنی 2 جوان بیٹیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ملزم باپ محمد زمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 13 سال کی دوسری بیٹی کو طبی امداد کے لیے پہلے ڈی ایچ کیو بعد میں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ٹرک ڈرائیور ہے جو کافی عرصے سے بے روزگار اور نشے کا عادی ہے جس کی وجہ سے اس کا اکثر بیوی سے گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بیوی ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں 1 بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں، قتل کی مبینہ واردات گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم مشتعل ہو کر اپنے تمام بچوں کو قتل کرنا چاہتا تھا تاہم گولیاں پھنس جانے کی وجہ سے پسٹل نے اس کا ساتھ نہ دیا جس پر وہ جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ کلر کہار بدر منیر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے ۔چکوال پولیس کے مطابق ملزم باپ کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…