جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں’مریم نواز شریف

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں،عہد کریں جب بھی ہم سوچیں اپنے ملک کیلئے سوچیں، یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے، اللہ کرے یہ ملک ہمیشہ سب سے اونچا رہے، اللہ تعالی اس ملک کو سلامت رکھے۔حضوری باغ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، کہ میری دائیں جانب سپیشل بچے کھڑے ہیں،میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،اللہ تعالی کا شکر ہے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے پڑھا ہم زندہ قوم ہیں ہم پائندہ قوم ہیں، آنے والے دور میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،میرا ایک سوال ہے کیا ہم زندہ قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل میں میاں چنوں ارشد ندیم کے گھر گئی تھی، میں ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے بس تلاش کی ضرورت ہے ، یوم آزادی پر ہر پاکستانی خوش ہے،اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے، سفید رنگ اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، ایمان اتحاد کی مثال بچوں نے قائم کرنی ہے، ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، نام روشن کرنے کا سلسلہ دہائیوں بعد نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے، فلسطین میں آج بہت مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالی فلسطین کو ظلم سے نجات دلائے، ہمیں دیکھنا ہے 77سال میں ہم کتنا کامیاب ہوئے، شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد عہد کریں جب بھی ہم سوچیں اپنے ملک کیلئے سوچیں، یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے، اللہ کرے یہ ملک ہمیشہ سب سے اونچا رہے، اللہ تعالی اس ملک کو سلامت رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…