منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب پولیس کا پہلا لیڈی ڈولفن اسکواڈ متعارف

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں پنجاب پولیس کا پہلا لیڈی ڈولفن اسکواڈ متعارف کرایا گیا ہے۔فیصل آباد پولیس کی جانب سے روایتی فرائض مردوں سے لے کر خواتین اہلکاروں کو منتقل کرنے کا عمل معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں پرجرائم پیشہ اور امن و امان کے دشمنوں کے خلاف نکلنے والا لیڈی ڈولفنز کا یہ پہلا اسکواڈ ہے جو اپنی تربیت کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے، اسکواڈ میں شامل خواتین اہلکاورں کو 500 سی سی ہیوی بائیک اور خودکارہھتیار چلانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

پنجاب میں پہلی بار لیڈی ڈولفنز کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ مردوں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی کرتی نظر آئے گی، تربیت مکمل کرنے والی 500 لیڈی کمانڈوز اہلکار 500سی سی ہیوی بائیک کے ساتھ خودکار ہھتیاروں سے لیس ہو کر اب سڑکوں پر ناکے لگائیں گی اور اسنیپ چیکنگ بھی کرتی دکھائی دیں گی۔اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لیڈیز ڈولفنز ایسے عوامی مقامات پر گشت کریں گی جہاں خواتین کی موجودگی زیادہ ہوتی ہے، مثلاً ڈولفن پولیس کو خواتین کی یونیورسٹیزاور بازاروں میں ڈیوٹی کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ وہاں کی خواتین بھی لیڈیز اسکواڈ سے بآسانی بات کر سکیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…