مریدکے( این این آئی) مریدکے تھانہ صدر کی آبادی چک 48میں اوباش نوجوان ندیم نے گائوں کے محنت کش ارشاد کی 13سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے ارشاد کی درخواست پر دو ملزمان ندیم اور اسکے ساتھی قاسم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کو درج کروائی گئی ایف آر کے مطابق آمنہ گھر پر اکیلی تھی کہ ملزم ندیم نے اسے یرغمال بنا لیا جبکہ ملزم قاسم دروازہ بند کرکے پہرہ دیتا رہا پولیس کے مطابق دوسرے ملزم قاسم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔