لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 35خواتین ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ۔پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ابتدائی ناموں کو حتمی شکل دیدی ۔
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی جمع کروائی گئی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ امبرین، ناہید نیاز،عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرا نسیم، قربان فاطمہ،فرح آغا، فردوس رانا ، سعدیہ ایوب،عائشہ بھٹہ، نیلم افتخار، سارا علی، تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا ، رقیہ بی بی،صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشری سعید، امیرہ اظہر، اقصی عاصم، شہلا ممتاز اور مومنہ کمال ، شریں نواز، فاظمہ حیدر،تہمینہ ریاض، نیلوفر ملک، مریم کلثوم، مسز بلال وڑایچ اور عابدہ نذیر،صایمہ نورین، سیدہ حنا، پرویز زمان اور شمیم شاہد کا نام شامل ہے۔فہرست کی حتمی منظوری بانی چیئرمین تحریک انصاف دیں گے۔