جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں کی صورتحال کا نوٹس، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ بنوں کی صورتحال قابو میں ہے، وزیر اعلیٰ بنوں کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…