بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بنا رہی ہوں، فیصلہ اللہ نے کرنا ہے، ریشم

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں حرام کی کمائی کا لنگر بنا رہی ہوں لیکن اس کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے،لوگ کام پر انگلیاں اٹھاتے کہتے ہیں لوگوں کو روزگار دینا چاہئے، میرے پاس صرف ایک گھر ہے، وہ بیچ کر لوگوں کو روزگار دیا تو خود کیا جھگی میں رہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لنگر کی دیگ پکاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ گزشتہ 20برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہوں اور یہ سلسلہ گزشتہ 6برسوں سے مسلسل 12مہینے چل رہا ہے۔

ریشم نے بتایا کہ پہلے ایک دیگ اور روٹیوں کا انتظام 50ہزار میں کرتی تھیں اب اسی لنگر پرڈیڑھ لاکھ روپے تک کا خرچہ آتا ہے جبکہ میرے لنگر میں تین گنا زیادہ اضافہ بھی ہو ا ہے۔ریشم نے کہا مجھے شوبز فلموں کا کام چھوڑے ہوئے 15سال گزر گئے ہیں، میں اب کبھی ماڈلنگ اور کبھی کچھ شوز میں شرکت کر لیتی ہوں، اس سے جو آمدنی آتی ہے اسی سے لنگر کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اللہ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں لنگر بانٹتی رہوں گی۔

ریشم نے کہا کہ لوگ میرے اس کام پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں یہ غلط کر رہی ہوں اس کے بجائے مجھے لوگوں کو روزگار دینا چاہئے۔اداکارہ نے کہا کہ میں کون ہوتی ہوں لوگوں کو کھانا کھلانے والی، رب کی ذات کھلاتی ہے، میرے پاس دنیا بھر میں صرف ایک گھر ہے، اگر میں نے یہ بیچ کر لوگوں کو روزگار دے دیا تو خود کیا میں جھگی میں رہوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں حرام کمائی سے لنگر بناتی ہوں، اس کا فیصلہ اللہ کو کرنا ہے کیونکہ میں یہ کام صرف اللہ کی رضا کیلئے کرتی ہوں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…