بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

جنگلی جانوروں اور پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والے شکاری گرفتار

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب وائلڈ لائف ریڈ اسکواڈ نے گوجرانوالہ میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کا گوشت فروخت کرنے والے شکاریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ شکاریوں کا ایک گروپ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف کے پنجاب ریڈ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ میں نرپارہ ہرن کا شکار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے والے شکاریوں کی ایک ٹیم سے ذبحہ شدہ نر پارہ ہرن برآمد کر لیا۔ وائلڈ لائف ٹیم نے شکاری رانا ارشد اور رانا شہباز کو گرفتار کر لیا ہے۔

گوجرانوالہ کے علاقہ مومن پورہ میں نرپارہ ہرن اور بڑی تعداد میں بھورے تیتر شکار کرنے والے شکاریوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا تاہم ملزمان شہباز اور اصغر آتشیں اسلحہ کے زور پر نرپارہ ہرن اور تیتروں سمیت فرار ہوگئے۔وائلڈ لائف حکام کی درخواست پر ملزمان کے خلاف غیر قانونی شکار اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے پولیس کے ہمراہ محکمہ وائلڈ لائف کا اسکواڈ ملزم شہاز اور قیصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکاریوں کی پہلی ٹیم کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 1974 کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ دوسری ٹیم کا شکاری شہباز باڈر ایریا میں شکار شدہ جانوروں کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ شکار شدہ جانوروں کو واٹس ایپ کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…