منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نایاب جنگلی پودوں کی بھاری مقدار میں بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ وائلڈ لائف اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ساوتھ ایشیا ٹرمینل پر نادر و نایاب جنگلی پودوں گگرال، کٹکی اور ملیٹھی کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان سندھ وائلڈ لائف کے مطابق سری لنکا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے تحفظ یافتہ اور نایاب جنگلی پودے گگرال کی گگلو گوند کی 500 کلو گرام، کوہ ہمالیہ سلسلے کے جنگلوں میں پائے جانے والے نایاب و معدومیت کے خطرے سے لاحق پودے ککی کے 250 کلوگرام اور 4 ہزار کلو گرام ملیٹھی کے پودے تحویل میں لے لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق جڑی بوٹیاں تحفظ جنگلی حیات صوبہ سندھ کے قوانین اور پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فانا اینڈ فلورا ایکٹ 2012 و رولز 2018 کے تحت ضبط کی گئیں اور ایکسپورٹر کے خلاف مقدمہ نمبر 5/2024 درج کرلیا جو کہ ٹرائل کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کراچی ساوتھ کی عدالت میں پیش کردیا گیا،چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق گگر نامی پودا سندھ میں کیرتھر نیشنل پارک، رن آف کچ اور وائلڈ لائف سینکچوری، گورکھ ہلز، کیرتھر رینج، بلوچستان میں قدرتی طور پایا جاتا ہے جبکہ کٹکی نامی جڑی بوٹی سائٹیز لسٹ دوم میں شامل جنگلی پودا اور ملیٹھی کوہ ہمالیہ سلسلے کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

وائلڈ لائف کے مطابق مذکورہ پودے نایاب اور نظام فطرت کے خوراک کے سلسلے و ایکوسسٹم میں اہم کردار کے حامل ہیں، ملکی قوانین کے مطابق تمام جنگلی حیات و نباتات چاہے وہ سائیٹیز لسٹیڈ ہوں یا نہ ہوں اور ان سے نکلنے والی پروڈکٹس بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کے لیے سائیٹیز مینیجمینٹ اتھارٹی منسٹری آف کلائیمٹ چینج، گورنمنٹ آف پاکستان سے پاکستان ٹریڈ کنٹرول ایکٹ آف وائلڈ فانا اینڈ فلورا کے تحت خصوصی اجازت نامہ مطلوب ہوتا ہے جو کہ متعلقہ صوبائی حکومت کی طرف سے این او سی، سائنسی رپورٹس اور ماہرانہ تجزیوں و تحقیق سے مشروط ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…