بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 26جون تا یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے، سولر پینل کی تنصیب بڑھی ہے، شدید طوفان میں پلیٹوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال والے اضلاع میں انتظامیہ دریاں اور نالوں کے راستے کلیئر کرے، بارش اور طغیانی میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے، دریاں اور نالوں میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ الرٹ کا مقصد تیاریاں مکمل کرنا ہے، ریسکیو اور نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے الرٹ رہیں، عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…