پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 5 بڑے اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2024 |
محسن نقوی
محسن نقوی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بڑے اعلانات کیے جس کے مطابق دارالحکومت میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائیگااس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو خصوصی ٹاسک دیدیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، انشاء اللہ جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا۔

شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔ یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائیگی اس سلسلے میں عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں شہریوں کو بروقت سہولیات دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…