بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623میگاواٹ تک پہنچ گیا

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی طلب 25ہزار 800میگاواٹ ہے جبکہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر بھی برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19ہزار 177میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 5ہزار100میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1000میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8ہزار 650میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے197، بگاس سے 138اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے تک پہنچ گیا، لائن لاسز والے علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی شدید گرمی کی لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 23سے 27مئی کے دوران درجہ حرارت 06سے 08ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم، ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 6سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔طبی ماہرین نے ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران ہیٹ ویو سے بچنا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ لو لگنے کا سبب بن سکتی ہے، شہری غیر ضروری گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔دوسری جانب شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔بجلی کی بندش کے خلاف شہر قائد کے عوام سراپا احتجاج بن گئے، موچھ گوٹھ اور لیاقت آباد میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ 18 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے جینا مشکل کر دیا، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…