پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

datetime 21  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔سردار تنویر الیاس کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، سردار تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈوکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا، انہوں نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سعودی عرب کا دورہ کیا، وہ قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ استعمال نہیں کرسکتے تھے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدلال کیا کہ سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، ان سے پاسپورٹ ریکور کروانا ہے، 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔وکیل صفائی نے کہا کہ سردار تنویر الیاس سابق وزیر اعظم ہیں، ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں، سردار تنویر الیاس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر صرف سعودی عرب کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ ریکور کرنے کے لیے ریمانڈ مانگا ہے، ہم پاسپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہیں۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے پاسپورٹ نکال کر جرم کا اقرار کیا ہے، پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے سابق وزیر اعظم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…