بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان

datetime 8  مئی‬‮  2024
عمران خان
عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو خوشی ہوگی، دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں،فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا بیوروکریسی میں ہے، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 2013 کا الیکشن ریٹرننگ افسران (آر اوز) کا الیکشن تھا۔ب

انی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا بیوروکریسی میں ہے، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا مجھے سپریم کورٹ میں پیش کرنے پرپتا چلا، ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، 9 مئی واقعات کی اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2 حکومتیں الیکشن کے لیے تحلیل کیں، کوئی سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی، 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، انکوائری کمیٹی میں پیش کیا گیا تو مجھے خوشی ہوگی، 2014 کے دھرنے کے حوالے سے تمام الزامات غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے الیکشن فراڈ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…