لاہور ( این این آئی) قومی ائیر لائن کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو پیر کے روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پرواز پی کے 860کے درجنوں مسافروں کو بغیر کسی وجہ سے آف لوڈ کردیا گیا ۔جس پر درجنوں مسافروں نے احتجاج کیا ۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اوور بکنگ کی گئی لیکن جہاز چھوٹا بھیجا گیا جس کے باعث 50مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بعد ازاں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد دوسری پرواز تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچی۔