خانپور( این این آئی)پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل خانپور کے نواح علاقہ ظاہر پیر میں رشتے کے تنازعے پر نوجوان نے لڑکی اور اس کی والدہ پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔
سرکاری سکول ٹیچر رئیس محمد اکبر کا نوجوان بیٹا جہانزیب جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس کے والدین کی مداخلت اور انکار پر طیش میں آگیا۔نوجوان نے گھر میں گھس کر پہلے لڑکی اور اس کی والدہ کو گولی ماری، پھر خود کو بھی گولی مار دی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، لیکن تب تک نوجوان جہازیب جاں بحق ہوچکا تھا۔جبکہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔