بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جلائو گھیرائو کیسز ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی کو 9مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دیدیا

datetime 1  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلائو گھیرائو کیس کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے سابق وزیر اعظم کو 9مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9مئی جلائو گھیرائو کے 7مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 9مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پرائم منسٹر ہائوس جلانے کے کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے، جس میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہے ، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے دیگر رہنمائوں کو سرکاری تنصیبات جلانے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر بھی نکلنے کا کہا تھا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کے خلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹوئٹ کیا ، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی ہاں بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا ۔بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں ۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہائوس ، عسکری ٹاور جلائوگھیرائو سمیت 7مقدمات درج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…