اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

قیدی نمبر 804 کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے، عمر ایوب

datetime 1  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)تحریکِ انصاف کے سینئر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس ایوان میں اجنبی لوگ موجود ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو جعلی مینڈیٹ پر ایوان میں آئے ہیں، قیدی نمبر 804 کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمر ایوب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب قومی اسمبلی میں بے ضابطگیاں ہوں گی تو نعروں سے گلا خراب تو ہوگا، گلا خراب ہو یا کٹ جائے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں اس وقت فارم 47 کی وجہ سے اجنبی موجود ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، اسپیکر کے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، جناب اسپیکر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں۔

عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ احتجاج کریں لیکن ایوان کی کارروائی بھی چلنے دیں۔عمر ایوب نے کہا کہ اس ہائوس میں گھس بیٹھیے آکر بیٹھ گئے ہیں، ہماری خواتین کی سیٹس مکمل نہیں، ہماری خواتین ہائوس میں نہیں، کیسے اسپیکر کا الیکشن کنڈکٹ کر سکتے ہیں، فارم 45 کچھ اور کہہ رہا ہے اور فارم 47 کچھ اور کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، آپ نے ہمارے سر کے تاج ہمارے ورکر کو جیل میں رکھا، ہائوس نامکمل ہے، آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں، آپ اس ہاس کو کیسے چلا سکتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…