منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نگران حکومت کا ایکس کی بحالی نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ

datetime 29  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی بحالی کے فیصلے کو آنیوالی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی بحالی کے فیصلے کو آنیوالی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایکس کو بلاک کرنے کا فیصلہ پلیٹ فارم کی جانب سے مقامی ضوابط، خاص طور پر غیر قانونی مواد کی موجودگی سے نمٹنے کیلئے مبینہ طور پر عدم تعمیل کی وجہ سے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متنازع مواد کو ہٹانے کا معاملہ حل کرنے کی کچھ کوششوں کے باوجود ایسے مواد کے صرف چھوٹے حصے سے موثر طریقے سے نمٹا گیا جس وجہ سے حکومت کارروائی پر مجبور ہوئی۔پی ٹی اے نے ایکس کی ممکنہ بحالی سے متعلق انکوائریاں وزارت داخلہ کو بھیج دی ہیں، تاہم اب تک اس معاملے پر وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔دریں اثنا، اس جاری خلل کے درمیان، پاکستان میں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پابندیوں کو نظرانداز کرنے اور ایکس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کا سہارا لیا ہواہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…