اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے
جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ کیا تھا۔