اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب 58 ارکین حلف اٹھا لیا

datetime 28  فروری‬‮  2024 |

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے ا?ج حلف اٹھا لیا جہاں اسپیکر زمرک خان نے 58 اراکین سے حلف لیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نومنتخب رکن زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں 58 اراکین شریک ہوئے۔اجلاس میں قیام امن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اسمبلی اجلاس میں 65 منتخب ارکان میں سے 58 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔کچھ اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ تین حلقوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے سبب انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔

سردار اختر مینگل نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی جبکہ میر سرفراز بگٹی، میر صادق سنجرانی اور جام کمال کوئٹہ میں موجود نہ ہونے کے باعث حلف نہیں لے سکے۔اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی۔21 حب، حلقہ پی بی۔7 نصیر آباد اور حلقہ پی بی۔14 زیارت پر کسی بھی امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات تک 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔بلوچستان اسمبلی میں (آج) جمعرات کو 12 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے جائیں گے،دوپہر 3 بجے ہونے والے اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…