بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، عفت عمر کا دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کبھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔عفت عمر کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں مریم نواز کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔عفت عمر کے مطابق مریم نواز حالیہ دور میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاست دان ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں۔

مریم نواز کی جانب سے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کروائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔اداکارہ کے مطابق وہ مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہیں، وہ ان کے ساتھ کالج میں تھیں، تب بھی وہ خوبصورت تھیں تاہم کچھ زائد الوزن تھیں۔ٹی وی میزبان کے مطابق پلاسٹک سرجری والے چہرے دور سے ہی الگ نظر آتے ہیں، مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں، وہ اپنے چہرے کا خیال رکھتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ہوسکتا ہے کہ مریم نواز بھی دوسری خواتین کی طرح کریموں کا استعمال کرتی ہوں تاہم انہوں نے کچھ کاٹا، کوٹا نہیں ہے، ان کی چمکتی رنگت قدرتی ہے۔عفت عمر نے کہا کہ مریم نواز خوبصورت اور پیاری عورت ہیں جب وہ کالج میں ان کے ساتھ پڑھتی تھیں تب بھی ان کے چہرے سے لائٹیں نکلتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…