جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا ،مقدمہ درج

datetime 28  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم (این این آئی ) گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نو احی گاؤں بونگی پوہلو چاہ لدڑاں والا کے رہائشی محمد شعبان عرف شانی ولد بشیراحمد قوم لدڑجٹ کی ایک سال قبل 22 سالہ اقصی شیر عالم سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ رات بھی دونوں میاں بیوی کی لڑائی ہو گئی جس پر ملزم نے دوران لڑائی جھگڑا 30 بور پسٹل کی دو گولیاں ماری جوکہ ایک سر میں لگی

دوسری بازو میں جس سے اقصی شدید زخمی ہوگئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دیپالپور حافظ خضر زمان اور ایس ایچ او حجرہ ارسلان اعظم جوئیہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیک ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کرد یااورتین ملزمان کیخلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…