بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بیوی اور بھتیجے کے قاتل کو دو بار سزائے موت،16لاکھ روپے معاوضے کی سزا سنا دی گئی

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا(این این آئی) ایڈیشنل سیشن جج ملک نثار احمد نے شہر کے دو مقدمات قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی اور بھتیجے کے قاتل کو دو بار سزائے موت اورمجموعی طور پر 16 لاکھ روپے معاوضہ کی سزاؤں کا حکم سنا دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں دو سال قبل 29 مارچ 2022 کو سیف اللہ نے غیرت کے نام پر اپنے بھتجے آصف اور اپنی بیوی آسیہ بی بی کو الگ الگ مقامات پر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا

جس پر تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے مقتولہ آسیہ بی بی کے بھائی عمر فاروق کی رپورٹ پر زیر دفعہ 22/302 اور311ت پ جبکہ مقتول آصف کے قتل پر 22،295،/ 296،22، ت پ الگ الگ مقدمات قتل درج کئے اور مقدمات قتل میں ملوث بیوی اور بھتجے کے قاتل ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے جیل بجھوایا جہاں سے گزشتہ روز ملزم سیف اللہ کو پولیس کے کڑے پہرہ میں عدالت پیش کیا گیا تو فاضل عدالت کے جج ملک نثار احمد نے ملزم کے خلاف درج دونوں مقدمات قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سیف اللہ کو دونوں مقدمات میں الگ الگ سزائے موت اور آٹھ آٹھ لاکھ روپے معاوضہ کی سزاؤں کا حکم سنا دیا جس کیبعدملزم سیف اللہ کو پولیس نے سزا بھگتنے کے لیے واپس ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا منتقل کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…