منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ نہیں بدلا’چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

datetime 27  فروری‬‮  2024 |

لاہور ( این یان آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے آپ پر فخر ہے میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔لاہور میں نئے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی انصاف کرنے والے لوگوں کو چنتا ہے، انصاف کرنے والے اللہ پاک کی جانب سے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج کے نام کے ساتھ عزت و احترام ہمیشہ منسلک رہتا ہے، عزت اور احترام ہمیں اپنے فیصلوں کی بدولت برقرار رکھنا ہوتا ہے، ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ پاک کے حضور جوابدہ ہیں، بطور جج ہونا کوئی نوکری نہیں بلکہ یہ ایک آزمائش اور امتحان ہے، ہم سب کو اپنے منصب کی حفاظت کرنی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر فیصلے کے ساتھ جج کا کردار منسلک ہوتا ہے، ایک دفعہ کردار پر لگا داغ صاف نہیں ہوگا، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔انہوں نے نئے ججز کو تلقین کی کہ ہمارے رشتہ دار بیشک ناراض ہو جائیں لیکن پروردگار کی ناراضگی کو کبھی دعوت نہ دینا، اللہ کی رضا کے لئے نیک نیتی کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…