جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 15 کا الیکشن نہ آئین، نہ الیکشن ایکٹ نہ الیکشن رول کے مطابق ہے، بیلٹ بیگز اور فارم 45 کی ٹیمپرنگ ہوئی، یہاں برف تھی، رابطے منقطع تھے، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

منگل کو الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی درخواست پر سماعت کے دور ان نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ہم نے 15 فروری کو آر او کی رپورٹ مانگی، 650 صفحات کی آر او رپورٹ دی گئی، ہمارا کیس اب آر او کی رپورٹ کے ریکارڈ پر ہو گا، درخواست گزار کو 82 ہزار سے زائد ووٹ ملے، مخالف امیدوار کو 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد ووٹ پڑے، مسترد ووٹ 9 ہزار 82 تھے، این اے 15 مانسہرہ میں ٹوٹل 550 پولنگ اسٹیشن تھے، ہمیں 123 پولنگ اسٹیشنز کالا ڈھاکہ کے تھے ان کے فارم 45 نہیں ملے، الیکشن کے دن موبائل انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی نہیں تھی، پریزائیڈنگ افسر نے ذاتی طور پر آر او کو رزلٹ دینا تھا، ایک گاڑی میں بیلٹ تھیلے دوسری میں اے آر او تھے جو بیمار تھے، کچھ بیلٹ بیگز کی سیل مکمل اور کچھ کی جزوی ٹوٹی تھی، فارم 51 نہیں ملا، ہم نے دیکھنا تھا کہ کون سی سیل ٹوٹی، یہ ڈسکا سے زیادہ حساس کیس ہے، ٹیمپرنگ کی گئی، اے آر او پر ایف آئی آر کٹی کہ سامان چھوڑ کر کہاں چلے گئے، ایف آئی آر میں ہے کہ اے آر او بتائے بغیر اسپتال سے غائب ہو گئے۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ فارم 51 آپ کو کیوں فراہم کیا جائے؟ آپ نے سیل ٹوٹے بیگز دیکھنے ہیں تو ٹربیونل جائیں، آپ کے پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملے؟ پریزائیڈنگ افسر کیوں آپ کو فارم 45 نہیں دے رہے تھے، سارے ملے ہوئے تھے؟وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ بیلٹ بیگز کی ٹیمپرنگ ہوئی، فارم 45 کی ٹیمپرنگ کی گئی۔ممبر کمیشن نے سوال کیا کہ آپ پورے ملک کے الیکشن کے بارے میں تو نہیں کہہ رہے نا؟وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپر ہونے کے باعث ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، اس حلقے میں ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، پورا حلقہ متاثر ہوا ہے۔ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہو۔وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ اب گنتی کی گنجائش نہیں، پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے، یہاں برف تھی، کنیکٹی وٹی نہیں تھی، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

این اے 15 مانسہرہ پر کامیاب امیدوار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا، اے آر او نے کہا کہ ایف آئی آر میں درج الزامات غلط ہیں، کچھ فارم 45 درست بھی ہیں، 8 فروری کے الیکشن پر ایک بجے تک آواز نہیں اٹھی، لوگ آواز اٹھا رہے ہیں کہ 9 فروری کا الیکشن درست نہیں ہوا، ایک حلقے پر نئے الیکشن کرائیں تو مطلب ہو گا، کراچی اور لاہور سے متعلق فیصلے غلط ہیں، حیران کن طور پر ابھی تک دوبارہ گنتی جاری ہے، رحمن کانجو کیس میں دوباہ گنتی کر کے جیتنے والے امیدوار کو ہرا دیا گیا ہے۔ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ ٹربیونل دیکھے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…