جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

190 ملین پائونڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی پر فردِ جرم عائد،دونوں ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں قائم راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کا صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔منگل کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔دورانِ سماعت نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ فردِ جرم عائد کرنے سے 7 دن قبل ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنا ہوتی ہیں، 50 کے قریب دستاویزات ایسی ہیں جو پڑھے جانے کے قابل نہیں، یہ دستاویزات اس ریفرنس سے اہمیت کی حامل ہیں، ہم فردِ جرم عائد کرنے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں چاہتے، عدالتی وقت میں دستاویزات فراہم کر دی جائیں، ہم 7 دن بعددوبارہ آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکے کہ وہ تیزی سے کیس چلانا چاہتے ہیں، ہم نے دستاویزات کی دوبارہ فراہمی کی درخواست بھی دی ہے، وعدالت فردِ جرم عائد کرنا چاہتی ہے تو اس چیز کو بھی ریکارڈ پر لایا جائے، 50 کے قریب دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہیں لیکن پھر بھی فردِجرم عائدکی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کراتے وقت تمام ریکارڈ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو فراہم کر دیا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی موجودگی میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔جج نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ پر فریم چارج کیا جا رہا ہے، آپ بتائیں گلٹی ہیں یا نہیں؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے؟ مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔دونوں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ملزمان کے وکلا نے چالان کی نقول دوبارہ فراہم کرنے کی استدعا کی۔

ملزمان کے وکلا سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری اور عثمان گل نے عدالت سے 7 دن کا وقت مانگا۔عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے، مزید وقت نہیں دے سکتے۔دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے اور انہوں نے جج سے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں کہ سزا جلدی ہو۔جج نے کہا کہ خان صاحب! آپ پہلے بتائیں کہ آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا، جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ اتوار کو ڈاکٹر آئیگا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور دانتوں کے چیک اپ کے لیے جنرل فزیشن اور ڈینٹسٹ کی فراہمی کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ ریفرنس میں 58 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔عدالت نے 5 گواہان کو 6 مارچ کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…