بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے ایئر ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی سے ایئر ٹیکسی سروس کا باقاعدہ اغاز کردیا گیاہے۔سیر و تفریح کے دلدادہ شہریوں یا ہنگامی صورتحال میں سفر کے خواہشمند افراد اب فی گھنٹہ کرائے پر ہوائی جہاز بک کرکے ملک بھر میں کہیں کا بھی سفر کر سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر اسکائی ونگز ایوی ایشن کے تحت کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے تمام ایئرپورٹس کیلئے ایئر ٹیکسی دستیاب ہوگی۔اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان کے مطابق اس آپریشن کے آغاز میں ان کے پاس 4 ایئر ٹیکسی دستیاب ہیں۔ایئر ٹیکسی پر سفر کے لیے تعارفی کرایہ 95 ہزار روپے فی گھنٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سہولت ابتدائی طور پر سندھ بلوچستان کے ایئرپورٹس، ایئر اسرپٹس، پرائیویٹ فیلڈز کے لیے دستیاب ہے. تاہم کچھ عرصے بعد خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے تمام ایئرپورٹس کیلئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ ایئر ٹیکسی سروس میں ایک جہاز پر بیک وقت 3 افراد سفر کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہنگامی طور پر سندھ بلوچستان کے مختلف شہروں کے لیے سفر کرنے والوں کے علاوہ ٹورزم کے حوالے سے کراچی اور گرد و نواح کا فضائی نظارہ کرنے والے شہری زیادہ تر ان سے رجوع کر رہے ہیں، جن کے لیے جہازوں کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے کراچی تک کے فضائی سفر کے لیے اسکائی ونگز کی ویب سائٹ سے بکنگ کی جاسکتی ہے۔ عمران اسلم کے مطابق پاکستان میں ایئر ٹیکسی کے ذریعے سفر ایک خواب تھا جسے اب پورا کیا جا رہا ہے۔ اب کراچی کے شہری ساحل، مینگروز کے جنگلات اور کہاں کیا کچھ ہے سب دیکھ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…