جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حج خلاف ورزی پر50ہزارریال جرمانہ اور جیل کی سزا کااعلان

datetime 26  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نظام کی ہموار کارروائی کو یقینی بنانے اور ممکنہ خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے سخت سزائیں متعارف کروائی گئی ہیں۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے اشتراک سے سعودی حکام نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے لیے سنگین نتائج مرتب کیے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ نے زور دے کر کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50,000 سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔مزید برآں مناسب اجازت نامے کے بغیر حجاج کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑے گئے افراد پر بھی 50,000 سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس طرح کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تارکینِ وطن کو چھ ماہ کے لیے جیل کی سزا ہو گی اور اس کے بعد سعودی عرب سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ان پر 10 سال تک ملک میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔مزید برآں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو میڈیا چینلز کے ذریعے عوامی بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…