اسلام آبا د(این این آئی)نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہاکہ خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ نے کہاکہ خواتین کو ان کے شرعی و قSet featured imageانونی حقوق کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہاکہ صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے۔