جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

قومی و صوبائی اسمبلی کی مزید 27نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

datetime 12  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 27 نشستوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دو بینچز تشکیل دیے گئے۔ بینچ نمبر ایک میں ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی جبکہ بینچ نمبر دو میں ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان شامل ہیں۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ جو ہار گیا وہ جشن منا رہا ہے اور جو جیت گیا وہ دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے، ایسا رویہ کب تک چلے گا؟ ہار اور جیت جمہوریت کا حسن ہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسران زیادہ تر حلقوں میں حتمی نتائج جاری کر چکے ہیں، اس موقع پر نتائج روکنے سے اگلے مراحل تاخیر کا شکار ہوں گے۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 8 فروری والا الیکشن ٹھیک کرایا گیا لیکن 9 فروری کو جو ہوا اس کی الیکشن کمیشن سے شکایت نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن ڈسکہ کیس میں ریٹرننگ افسران کو سخت سزائیں دے چکا ہے، صرف نتائج روکنا کافی نہیں، جس ریٹرننگ افسر نے حلف کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔بابر اعوان نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا، جس پر الیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حتمی نتائج روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ مانگ لی۔

این اے 71 سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے پی بی 14 نصیر آباد، پی بی 44 کوئٹہ، پی پی 33 گجرات، پی پی 126 جھنگ اور پی پی 128 جھنگ، پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، پی پی 43 منڈی بہاوالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 279 لیہ، پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری میں حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔اسی طرح، این اے 56 راولپنڈی، این اے 53 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاوالدین، این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی، این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 71 اور این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…