سلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان ہے،آئین کیآرٹیکل91 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس عام انتخابات کے بعد21ویں روز ہوگا،صدر مملکت اس سے پہلے بھی اجلاس طلب کرسکتے ہیں۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے،اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے،اسپیکرراجہ پرویز اشرف نئے منتخب ارکان سے حلف لیں گے،انتخابات کے بعد 14 روز کے اندر نئے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہونا لازمی ہے،نوٹیفیکیشن کے بعد مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کو دی جائیں گی