جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیبلشمنٹ کی خواہش ہے نواز شریف اقتدار میں آئیں، بھارتی میڈیا

datetime 8  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے اپنے تبصروں میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی خواہش ہے کہ اس بار نواز شریف اقتدار میں آئیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں اسلام آباد میں تعینات سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بار نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔سابق ہائی کمشنر کے مطابق پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی واضح خواہش ہے کہ اس بار نواز شریف وزیر اعظم بنیں۔اخبار نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ اگرچہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے ہی 2013 کے انتخابات کے بعد بننے والی نواز شریف کی حکومت کو کرپشن کے الزامات کی وجہ سے ختم کیا گیا تھا لیکن اب اسٹیبلشمنٹ کی ترجیحات تبدیل ہو چکی ہیں۔

اخبار میں دیگر تجزیہ نگاروں اور نشریاتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں عمران خان کی حمایت کرنے والی اسٹیبلشمنٹ اس بار نواز شریف کی حمایت میں ہے۔اخبار کے مطابق نواز شریف کی جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں یہ بات بھی واضح کی ہے کہ بھارت سے اس وقت ہی دوستانہ تعلقات بحال ہوں گے جب انڈیا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرکے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بھارت میں رواں برس لوک سبھا کے ہونے والے انتخابات کے بعد تشکیل ہونے والی حکومت پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی اور اس وقت بھارت پاکستانی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…