جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی

datetime 19  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی، آئندہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے کیلئے ماہ مبارک کی آمد موسم بہار، موسم سرما اور موسم خزاں میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں ا?رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں ا?تا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا ا?خری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔ ‘اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں ا?ئے گا۔

جبکہ پاکستان، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے، سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی تھی۔

اس حوالے سے امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ئ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…