ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، محسن نقوی

datetime 19  جنوری‬‮  2024
محسن نقوی
محسن نقوی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پنجاب حکومت اور کینڈا کے درمیان افرادی قوت کو کینیڈا بھجوانے کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا۔ رواں ماہ پنجاب حکومت کا وفد کینیڈا جا کر معاہدے پر دستخط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا اور پاک کینیڈا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔تحفظ ماحول خصوصا سموگ سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے سموگ میں کمی کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش کے تجربے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مختصر عرصے میں متعدد شعبوں میں نمایاں کام کیا ہے۔امید ہے کہ پاکستانی وفدکے دورہ کینیڈا سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔باہمی رابطوں اور وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

ہماری پوری ٹیم نے مختصر عرصے میں مل کر ڈلیور کیا ہے خصوصا 114 بڑے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب تھی،اب یہ یکسر تبدیل ہو رہے ہیں۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کیا تاکہ عوام منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔سموگ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منصوعی بارش برسائی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں 26 ہزار الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے آسان شرائط پر بلا سود دے رہے ہیں۔ پنجاب میں سرکاری سطح پر پٹرول بائیکس خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں پہلی بار 5 اینٹی سموگ ٹاورز لگائیں جا رہے ہیں۔

پہلا اینٹی سموگ ٹاور فروری کے آغاز نصب کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے سموگ میں کمی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی برس سے زیرالتوا منصوبوں کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا۔ پنجاب حکومت کے تمام تر اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری وزیر اعلیٰ عملدرآمد، سیکرٹری وزیر اعلی کوآرڈینیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…