منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

رواں سال 65 لاکھ پاکستانی پاسپورٹ جاری ہوئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ سال 2023 میں اب تک 65 لاکھ پاسپورٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ سال 2027 سے پاکستان میں ای پاسپورٹ کا اجرا لازمی ہوجائیگا اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ حالیہ رائج مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے جس کے لیے نیا سسٹم آئندہ 6 سے 7 ماہ میں انسٹال کردیا جائے گا جبکہ سال 2027 میں ای پاسپورٹ لازمی ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعلی سطحی ٹاسک فورس افغانیوں کو جاری کیے گئے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لیے درکار لیمینیشن پیپر کی وافر مقدار حاصل کرلی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ کا اجرا معمول پر آگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…