اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کو دھچکا، شہباز شریف ایم کیو ایم کو راضی کرنے میں ناکام

datetime 29  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عام انتخابات 2024میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کو راضی کرنے میں ناکام ہوگئے۔سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی وفد ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچا، وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔

خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال اور فاروق ستار نے شہباز شریف کے بہادر آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔ن لیگی وفد کی کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی، بیٹھک میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم،مسلم لیگ کے درمیان انتخابات سے متعلق مشاورات کی گئی تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اس مرتبہ بھی حل نہیں ہوسکا، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے کمیٹیوں کو مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔حلقے این اے 242 پر الیکشن کون لڑے گا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، این اے 242 سے مصطفی کمال اور شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ کسی بھی جماعت کوقومی، صوبائی اسمبلی کی سیٹیں کیسے دے سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ایم کیو ایم نے مزید وقت مانگ لیا جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اور بیٹھک لگے گی۔ایم کیوایم واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار کردیا جبکہ ن لیگی قیادت کی شہباز شریف کو کراچی سے جیتوانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…