اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی سمیت خیبر پختونخوا کے 37 امیدوار الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے

datetime 28  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن نے جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ماضی میں جلسے جلوسوں میں کے پی کے 37 امیدواروں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، بانی پی ٹی آئی سمیت سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے، تحریک انصاف کے کئی سابق وزراء ، ارکان اسمبلی بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا سابق وزراء کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمڑ بھی نادہندہ ہیں، پی پی پی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی الیکشن کمیشن کے مقروض نکلے، پی ٹی آئی پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر نے بھی 80 ہزار روپے جرمانہ ادا نہیں کیا۔جاری مراسلہ میں بتایا گیا کہ جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کرسکے، الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے جرمانے وصول کئے جائیں۔الیکشن کمیشن کے مراسلہ میں بتایا جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوں گے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…