ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کااعلان

datetime 26  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے لرنر ، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا جبکہ لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی۔ حکام کے مطابق لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی جبکہ حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی ہے۔ موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے تھی، اب لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس 550 روپے تھی، اب ہر سال500روپے مقرر کردی گئی ہے ۔

موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950روپے تھی اب موٹرکاروجیپ کے لائسنس کیلئے 1800روپے ہر سال وصول کی جائے گی۔ لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی تاہم اب ہر سال2000وصول کیا جائے گا ۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس 450 تھی جسے اب سالانہ 2000روپے مقر ر کر دیا گیا ہے ۔ ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی جسے ہر سال1000 روپے کر دیا گیا ہے ۔ کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ فیس 450 سے بڑھا کر سالانہ 1500روپے مقرر کی گئی ہے ۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق معذور افراد کے لائسنس کی 5سالہ فیس20روپے مقرر تھی تاہم اب معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی۔ اس کے علاوہ پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس جو450مقرر تھی اب ہرسال1500دینا ہو گا۔ باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس 100روپے سے بڑھا کر1000مقرر کردی گئی۔ لائسنس فیسوں میں 20سال بعد 1ہزارفیصدتک کا اضافہ کیا گیا، عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔ یکم جنوری 2024سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…