مظفرآباد (این این ائی)دارلحکومت مظفرآباد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ڈھاکہ عباسیہ کا واحد پرائمری سکول جو مقامی اور سکول کی ٹیچر کی ملی بھگت سے شادی ہال میں تبدیل ہو چکا ہے جو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیئے استعمال ہونے لگا، متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی مقامی ٹیچر گزشتہ 15 سالوں سے اسی سکول میں تعینات ہے یا تو یہ سکول متعلقہ محکمے کی نظروں میں نہیں ہے یا کوئی اور وجہ؟
علاقہ مکینوں کے مطابق اس سکول میں نہ تو بچوں کے بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی بچوں کے لیے اور کوئی سہولت میسر ہے اس سکول میں تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اپنے بچوں کو دور دراز پرائیویٹ سکولوں میں داخل کردا دیا ہے،جس کے بعد اب یہ سرکاری عمارت علاقے کی شادی بیاہ کی تقریبات کے لیئے مخصوص کر دیا گیا ہے