منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

عام انتخابات ، کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع

datetime 26  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024کے کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ 57لاکھ 20ہزارسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات اور اس کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیل جاری کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40کروڑ 60لاکھ 80ہزار روپے موصول ہوئے، اس میں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 8312کاغذات نامزدگی کی مد میں 24کروڑ 96لاکھ روپے 60ہزارموصول ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7713کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 23کڑور 13لاکھ 90ہزار روپے، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 459کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 1کڑور 37لاکھ 70 ہزار روپے موصول ہوئے۔قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی نشستوں کے لیے 140 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 45 لاکھ روپیموصول ہوئے، اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 20304 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 40 کڑور 60 لاکھ 80 ہزار روپے الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 18546 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 37 کڑور 9 لاکھ 20 ہزار روپے موصول ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے 1365 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 2 کڑور 73 لاکھ روپے، اقلیتوں کی نشستوں پر 393 کاغزات نامزدگی کی فیس کی مد میں 78 لاکھ 60 ہزار روپے موصول ہوئے۔

قومی اسمبلی کے لیے 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کے لیے 20 ہزار فیس مقرر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔نیشنل اسمبلی کی جنرل خواتین اورغیر مسلم نشستوں کے لیے کل 8322 امید واوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلی کی جنرل خواتین اور غیر مسلم نشستوں کے لیے کل 20304 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…