اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں حساس ادارے پرحملے ،50افراد کا قاتل ساتھی سمیت مقابلے میں ہلاک

datetime 23  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بڑی کارروائی کر کے فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پرحملے سمیت 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی جس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، غضنفر ندیم 2011ء سے مفرور تھا ،مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود ، جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا ، دہشت گرد فیصل آباد میں حساس ادارے سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا ، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے سمیت ایک فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی کی ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ غضنفر ندیم کی ہلاکت سے دہشت گردی کے مزید واقعات میں کمی متوقع ہے ، سی ٹی ڈی پنجاب محفوظ معاشرے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…