اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ سے 1 کروڑ روپے سے زائد کے سونے کی چوری کا انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون (این این آئی)سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد کے سونے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے جبکہ نگراں وزیرِ اوقاف عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق درگاہ سے ایک ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہوا۔

ترجمان وزیرِ اوقاف کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سامنے منیجر زبیر بلوچ نے اپنی چوری کا جرم قبول کیا ہے، زبیر بلوچ کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔نگراں وزیرِ قانون عمر سومرو نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ کے منیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی روکنے کے احکامات دے دئیے ہیں اور اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے کہ منیجر زبیر بلوچ سے گولڈ چوری کرنے کی فوراً ریکوری کی جائے۔

عمر سومرو نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری منور مہیسر نے زبیر بلوچ کو حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ پر منیجر تعینات کیا تھا۔ذرائع کے مطابق زبیر بلوچ ریٹائرڈ ہونے کے قریب ہیں اور کئی سال سے نذرانہ باکس کی چابی اس کے پاس ہوتی ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…