ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جعلی شناختی کارڈز کی سکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرنے پر فیصلہ محفوظ

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی سکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آفتاب عالم کی جانب سے افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی سکروٹنی تک عام انتخابات ملتوی کرانے کی دائر درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار آفتاب عالم اپنے وکیل ملک اختر عباس کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل ملک اختر عباس نے کہا کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے، افغان مہاجرین کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز بنوا کر ووٹر لسٹوں میں شمولیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کے باعث عام انتخابات پر سوالات اٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔وکیل اختر عباس نے استدعا کی کہ عدالت افغان شناختی کارڈز کی سکروٹنی ہونے تک انتخابات ملتوی کرانے کا حکم دے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، عدالت کیسے عام انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے؟بعد ازاں عدالت نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…